ہفتہ , 3 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

والدین بچے کے نان نفقے پر سمجھوتہ کرکے اس کا حق کم یا ختم نہیں کرسکتے، لاہور ہائیکورٹ

10 گھنٹے پہلے
A A
Parents cannot reduce or eliminate their child's right to maintenance by compromising on it, Lahore High Court
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ والدین باہمی رضامندی سے نابالغ بچے کے نان نفقے کا حق کم یا ختم نہیں کرسکتے، کیونکہ بچے کا نان نفقہ والدین کا نہیں بلکہ خود بچے کا قانونی حق ہے۔جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے بچوں کے نان نفقے سے متعلق 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے والدین کی رضامندی سے نابالغ بچی اور اس کے بھائی کا نان نفقہ 30،30 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیملی کورٹ کو بھجوا دیا۔تحریری فیصلے کے مطابق والدین آپس میں سمجھوتہ کرسکتے ہیں، تاہم بچے کے قانونی حق کا سودا نہیں کرسکتے۔ والدہ بطور سرپرست بچے کے نان نفقے کو معاف یا کم کرنے کا اختیار نہیں رکھتیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشن ،13دہشت گرد گرفتار

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ صرف والدین کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کو قبول کرنے کی پابند نہیں۔ عدالت کو نان نفقہ مقرر کرتے وقت بچے کی ضروریات، فلاح و بہبود اور بہترین مفاد کو بنیادی اہمیت دینا ہوگی۔فیصلے میں کہا گیا کہ نان نفقہ مقرر کرتے وقت والد کی مالی استطاعت اور سماجی حیثیت کو بھی مدنظر رکھا جانا ضروری ہے۔ والدین کی باہمی رضامندی سے زیادہ اہم بچے کی ضروریات اور اس کا مفاد ہے۔عدالت نے نابالغ بچی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیملی کورٹ کا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیا اور حکم دیا کہ بچوں کی ضروریات اور والد کی مالی استطاعت کا جائزہ لے کر نان نفقہ نئے سرے سے مقرر کیا جائے۔جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ والدین کسی سمجھوتے کے ذریعے نابالغ بچے کے قانونی حق کو کم یا ختم نہیں کرسکتے۔

موضوعات : highcourtlahore
ShareSend

متعلقہ خبریں

Two Metro buses collide in Lahore; 10 passengers injured.
تازہ ترین

لاہور میں 2میٹرو بسوں کی ٹکر ،10مسافر زخمی

3 اکتوبر , 2026
Lahore once again named the world's most polluted major city
تازہ ترین

لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر قرار

3 اکتوبر , 2026
Lahore sexual assault case Serious allegations against Azerbaijani woman Diana's ex-husband.
تازہ ترین

لاہور زیادتی کیس: آذربائیجانی خاتون ڈیانا کے سابق شوہر پر سنگین الزامات

1 اکتوبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days
تازہ ترین

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی

29 ستمبر , 2026
علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہائیکورت میں پیش
تازہ ترین

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہائیکورت میں پیش

25 ستمبر , 2026
Lahore High Court reserves verdict on petition against Aleema Khan's detention.
اہم ترین 2

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

22 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Asian Games Cricket Final India sets Pakistan a target of 212 runs for victory.

ایشین گیمز کرکٹ فائنل ،بھارت کا پاکستان کو جیت کے لیے 212رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیں

Fatima Sana becomes the second Pakistani cricketer to participate in the Big Bash League.

فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ میں حصہ لینے والی دوسری پاکستانی کرکٹر

3 اکتوبر , 2026
US military launches light attack in Strait of Hormuz, targets drone with US laser

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں روشنی کا وار ،امریکی لیزر سے ڈرون نشانے پر

3 اکتوبر , 2026
ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

3 اکتوبر , 2026
حکومت،تحریک انصاف کے مذاکرا ت کا دوسرا دور شروع

حکومت،تحریک انصاف کے مذاکرا ت کا دوسرا دور شروع

3 اکتوبر , 2026
حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات میں تاخیر

حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات میں تاخیر

3 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔