اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پیٹرولیم صارفین کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی۔وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل مہنگا
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔












