کراچی ( پاک ترک نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران قومی کرکٹرز کی کھابوں کی ویڈیو وائرل، فٹنس پر سوالات اٹھ گئے
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی 171 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 837 روپے کی ہوگئی۔10 گرام چاندی کی قیمت 147 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 861 روپے پر آگئی۔عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر 71 سینٹ کمی کے بعد 63 ڈالر 59 سینٹ فی اونس پر آ گئی۔












