جمعہ , 4 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم

2 گھنٹے پہلے
A A
برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم
Share on Facebookwhatsapp

لندن(پاک ترک نیوز ) برطانیہ میں استحصالی اور غیر انسانی حالات میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔

ہوم آفس کے مطابق ایسے اسکلڈ ورکرز جنہیں باضابطہ طور پر جدید غلامی کا شکار قرار دیا جائے گا، وہ اپنے موجودہ اسپانسر کو چھوڑ کر اپنے ویزا کی باقی مدت کے دوران کسی بھی دوسرے آجر کے لیے کام کرسکیں گے۔

برطانیہ میں 2021 میں متعارف کرائے گئے اس نظام کے تحت اسکلڈ ورکرز کا امیگریشن اسٹیٹس ایک مخصوص اسپانسر یا آجر سے منسلک تھا۔ اس کا مطلب تھا کہ ملازمت ختم ہونے کی صورت میں ورکر کو نیا اسپانسر تلاش کرنا پڑتا، بصورت دیگر اسے برطانیہ چھوڑنے کا خطرہ ہوتا تھا۔

مہم چلانے والی تنظیموں کا کہنا تھا کہ بعض غیر ذمہ دار آجر اسی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر غیر ملکی ورکرز کو کم اجرت دینے، طویل اوقات تک کام لینے اور غیر یقینی ملازمتوں پر مجبور کرنے کے لیے ان کے امیگریشن اسٹیٹس کو استعمال کرتے تھے۔

نئے فیصلے کے تحت اگر کسی ورکر کو نیشنل ریفرل میکانزم کے ذریعے جدید غلامی کا باقاعدہ شکار قرار دیا جاتا ہے تو اس کا ویزا کسی ایک اسپانسر سے منسلک نہیں رہے گا۔اس کے بعد متاثرہ شخص اپنے ویزا کی باقی مدت کے دوران کسی دوسرے آجر کے ساتھ کام کرسکے گا۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے بالخصوص کیئر ورکرز، شیفس، ہوٹل اور ہاسپیٹیلٹی اسٹاف سمیت ان افراد کو فائدہ ہوگا جو بہتر مستقبل کی امید میں برطانیہ آئے، لیکن بعد میں انہیں استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانوی وزیر برائے امیگریشن اینڈ سٹیزن شپ جو وائٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی جدید غلامی کے شکار فرد کو اس کے امیگریشن اسٹیٹس کی وجہ سے استحصالی آجر کے ساتھ کام کرنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔

حکومت کے مطابق جو اسپانسر ورکرز کے استحصال میں ملوث پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مجرمانہ سرگرمی کے شواہد ملنے پر معاملہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ میں ایک لاکھ 11 ہزار اسکلڈ ورکر ویزے جاری کیے گئے، جو دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کے عروج کے مقابلے میں 76 فیصد کم ہیں۔

موضوعات : banGreat reliefliftedslaveryukvisaworkers
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاہ چارلس سے ملاقات
تازہ ترین

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاہ چارلس سے ملاقات

2 ستمبر , 2026
USA Proposal to impose a $103,000 fee on H-1B visas.
تازہ ترین

امریکا: ایچ ون بی ویزا پر 1 لاکھ 3 ہزار ڈالر فیس عائد کرنے کی تجویز

25 اگست , 2026
برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی
تازہ ترین

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

13 اگست , 2026
Australia has changed visa processing rules for skilled individuals.
تازہ ترین

آسٹریلیا نے ہنر مند افراد کیلئے ویزا پروسیسنگ قواعد میں تبدیلی کردی

6 اگست , 2026
US cricketer Bodugum Akhilesh Reddy banned for 8 years.
تازہ ترین

امریکی کرکٹر بودوگم اکھیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی

3 اگست , 2026
امریکا کا غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ
تازہ ترین

امریکا کا غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ

2 اگست , 2026
اگلی خبر
US and China's preparations for space warfare

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

یہ بھی پڑھیں

US and China's preparations for space warfare

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم

برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم

4 ستمبر , 2026
چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10ستمبر کو ہو گی،پہلا انعام 8کروڑ روپے

چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10ستمبر کو ہو گی،پہلا انعام 8کروڑ روپے

4 ستمبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
More cases of Mpox reported in Karachi; total for the year reaches 40.

کراچی میں ایم پاکس کے مزید کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 40 ہوگئی

4 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔