واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ بورڈ آف پیس کے غزہ کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کردیا۔
سلامتی کونسل سے خطاب میں نکولے ملاڈینوف نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملے جنگ بندی کو کمزور کر رہے ہیں، اسرائیل کے مسلسل حملے 7 اکتوبر 2023 سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تبدیل نہیں بلکہ برقرار رکھ رہے ہیں۔امریکی حمایت یافتہ منصوبے کے تحت غزہ میں حماس سمیت تمام مسلح گروہوں سے ہتھیار رکھوانے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے یہ منصوبہ مسترد کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا سب سے زیادہ قرض کس کے پاس؟
ملاڈینوف کے مطابق اسرائیل کی جانب سے منصوبہ مسترد کیے جانے کے بعد غزہ میں دوبارہ حملے شروع کیے گئے، جس سے جنگ بندی پر عمل درآمد مزید مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور مسلح گروہوں کے غیر مسلح ہونے کے منصوبے کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔












