کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 خواتین دہشتگردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر لاکھوں روپے انعام مقرر کردیا۔حکومت بلوچستان کے مطابق مطلوب خواتین سے متعلق قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے والوں کو 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا، جبکہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

حکام کے مطابق مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیونی اور تربت سے ہے۔ مطلوب افراد میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں سمیت دیگر شامل ہیں۔حکومت کے مطابق 8 مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات دینے پر 10،10 لاکھ روپے جبکہ عزیزاں کے بارے میں اطلاع دینے پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک
حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب خواتین بلوچستان میں امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔حکومت بلوچستان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مطلوب خواتین سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں مقررہ رابطہ نمبرز پر اطلاع دیں، جبکہ اطلاع دینے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔











