منگل , 25 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

2 گھنٹے پہلے
A A
10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی حکومت نے ملک میں 10 روپے کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ اسٹیٹ بینک نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کرنے میں مصروف ہے۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں نئے نوٹوں کی تیاری میں تاخیر پر اسٹیٹ بینک حکام کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا کہ دو سال قبل انہوں نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیے تھے، جن میں سے ایک جعلی تھا، لیکن اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ کی نشاندہی نہ کرسکے۔

سلیم مانڈوی والا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دو سال گزر گئے، اسٹیٹ بینک نے وہ تینوں نوٹ بھی واپس نہیں کیے، جس پر کمیٹی میں قہقہے گونج اٹھے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹ کو کنٹریکٹ دیا جاچکا ہے، مگر اسٹیٹ بینک دو سال میں نئے نوٹ تیار نہیں کرسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا حال تو حکومت سے بھی برا ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ تقریباً 20 سال پہلے ڈیزائن کیا گیا تھا اور اب ایسا ڈیزائن تیار کیا جارہا ہے جو آئندہ 20 سال کے لیے موزوں ہو۔

حکام کے مطابق 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز ہے کیونکہ اس کی تیاری کی لاگت زیادہ پڑتی ہے۔ نئے نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے جارہے ہیں۔

رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے سوال اٹھایا کہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا استعمال کیوں نہیں کرتا؟ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ منظوری کے موجودہ طویل طریقہ کار کے باعث مزید وقت لگ سکتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے بھی طنزیہ انداز میں کہا کہ جس رفتار سے نئے نوٹ ڈیزائن کیے جارہے ہیں، خدشہ ہے ہماری کمیٹی کی مدت ختم ہوجائے گی مگر نئے نوٹ نہیں بن پائیں گے۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کی تیاری پر تقریباً 14 روپے لاگت آتی ہے، جبکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کو کابینہ کمیٹی حتمی شکل دے رہی ہے۔

موضوعات : Rs 10statabank
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

یہ بھی پڑھیں

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

25 اگست , 2026
بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

25 اگست , 2026
10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

25 اگست , 2026
جی ایچ کیو حملہ کیس،عمرایوب،مراد سعید سمیت 47اشتہاری ملزموں کو 10،10سال قید کی سزا

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمرایوب،مراد سعید سمیت 47اشتہاری ملزموں کو 10،10سال قید کی سزا

25 اگست , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔