پیر , 24 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سندھ میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

2 گھنٹے پہلے
A A
سندھ میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
Share on Facebookwhatsapp

کراچی (پاک ترک نیوز )سندھ میں رواں سیزن کے دوران کپاس کی ابتدائی پیداوار کے اعداد و شمار نے حوصلہ افزا صورتحال کی نشاندہی کی ہے، اور فی الحال سندھ نے کپاس کی پیداوار میں پنجاب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے 15 اگست تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 6 لاکھ 58 ہزار 847 بیلز تیار ہو چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ پیداوار 4 لاکھ 83 ہزار 91 بیلز تھی۔

دوسری جانب پنجاب میں رواں سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار 3 لاکھ 79 ہزار 211 بیلز رہی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 3 لاکھ 69 ہزار 550 بیلز تھی۔

یوں 15 اگست تک ملک بھر میں کپاس کی مجموعی پیداوار 10 لاکھ 20 ہزار بیلز تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی تاریخ تک 8 لاکھ 39 ہزار 987 بیلز پیدا ہوئی تھیں۔ اس طرح ابتدائی طور پر ملک میں کپاس کی پیداوار میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی اضافے کو کپاس کی مستقل بحالی قرار دینا قبل از وقت ہوگا، کیونکہ سندھ میں کپاس کی فصل اب بھی موسمیاتی تبدیلی، غیر معمولی بارشوں اور درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ جیسے خطرات سے دوچار ہے۔

سندھ کے محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 میں صوبے میں کپاس کی پیداوار 27 لاکھ 50 ہزار بیلز رہی، جبکہ مالی سال 2025 میں یہ 28 لاکھ 20 ہزار بیلز تھی۔ اس سے ایک سال قبل یعنی مالی سال 2024 میں سندھ میں کپاس کی پیداوار 38 لاکھ 80 ہزار بیلز تک پہنچ گئی تھی۔

محکمہ زراعت کے مطابق سندھ گزشتہ کئی برسوں سے کپاس کی کاشت کے لیے مقرر کردہ 6 لاکھ 30 ہزار ہیکٹر کے ہدف کو بھی حاصل نہیں کر سکا۔ مالی سال 2026 میں کپاس کا زیرِ کاشت رقبہ تقریباً 5 لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رہا، جبکہ رواں سال کے رقبے کے اعداد و شمار حتمی شکل دیے جا رہے ہیں۔

موضوعات : cottonsindh
ShareSend

متعلقہ خبریں

Sindh government decides to crack down on public service vehicles.
تازہ ترین

سندھ حکومت کا پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 اگست , 2026
Independence Day Governor and Chief Minister of Sindh attend the Quaid-e-Azam's mausoleum, flag hoisting in Islamabad
پاکستان

یومِ آزادی: مزارِ قائد پر گورنر و وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری، اسلام آباد میں پرچم کشائی

14 اگست , 2026
Mustafa Amir murder case Mother approaches Sindh High Court against delay in cases
تازہ ترین

مصطفیٰ عامر قتل کیس، مقدمات میں تاخیر کے خلاف والدہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

10 اگست , 2026
سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع
پاکستان

سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع

30 جولائی , 2026
HIV virus outbreak case in Sindh, report sought from provincial government
تازہ ترین

سندھ میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کا کیس ،صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب

2 جولائی , 2026
سندھ کا بجٹ پیش ، تنخواہوں ،پنشن میں 7فیصد اضافہ
پاکستان

سندھ کا بجٹ پیش ، تنخواہوں ،پنشن میں 7فیصد اضافہ

17 جون , 2026
اگلی خبر
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

یہ بھی پڑھیں

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

24 اگست , 2026
آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

24 اگست , 2026
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ، 316 ارب روپے منظور

تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ، 316 ارب روپے منظور

24 اگست , 2026
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

24 اگست , 2026
سندھ میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

سندھ میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

24 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔