لاہور(پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملے سمیت دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر بیوی کو گولی مار دے تو کیا وجہ ہو سکتی ہے؟حنا جاوید قتل کیس کے ملزم کاطالبات سے سوال
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس حملے اور عسکری ٹاور حملے سمیت تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔عدالت آئندہ سماعت پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی آگے بڑھائے گی۔












