واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر سکینڈل کی زد میں ہیںاورگزشتہ دو روز سے ناتالی ہارپ کا نام امریکہ کے سیاسی اور میڈیا حلقوں میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سنہرے بالوں والی یہ خاتون جہاں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوتے ہیں عموماً ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔نتالی وائٹ ہاؤس میں گھنٹوں صدر کے امور کی نگرانی میں مصروف رہتی ہیں اور دیگر ملازمین و حکام کے برعکس ٹرمپ سے براہِ راست رابطے میں رہتی ہیں۔یہاں تک کہ وہ ان چند افراد میں شامل ہیں جنہیں ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ اکاؤنٹ تک براہِ راست رسائی حاصل ہے۔
ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر جان اوسوف نے حال ہی میں ایک انتخابی تقریب کے دوران اس 35 سالہ خاتون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ شاید ’’چیف کمانڈر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کے تحت سخت کام کرنے کے بجائے صدارتی طیارے میں ناتالی کے ساتھ سفر کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔‘‘
یہ اشارہ 35 سالہ معاون ناتالی ہارپ کی جانب تھا، جو امریکہ میں دائیں اور بائیں، دونوں سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔اگرچہ ناتالی شاذ و نادر ہی عوامی سطح پر گفتگو کرتی ہیں۔ تاہم وہ مسلسل ٹرمپ کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ اوول آفس کی تقریبات میں وہ کیمروں کی نظر سے باہر کھڑی رہتی ہیں۔ امریکہ کے اندر اور بیرونِ ملک صدر کے دوروں میں ان کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی پوسٹس بھی شائع کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے پر بضد ،نقشہ شیئر
یہ معاملہ اس وقت امریکی میڈیا میں آیا جب امریکی چینل سی این این کی خاتون رپورٹر نے دوروز قبل وائٹ ہاؤس ایک تقریب کے بعد صدر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے براہ راست نتالی سے ان کے تعلق کے بارے میں سوال پوچھنے پر صدر سیخ پا ہو گئے ۔مگر اس سے پہلے بھی چند دنوں کے دوران ٹرمپ کے ساتھ نتالی کی بات چیت اور میل جول کی ویڈیوز اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر لاکھوں ویوز حاصل کیے ہیں۔ جس کے باعث وہ سوشل میڈیا پر مقبول موضوع بن گئی ہیں۔جبکہ 80سالہ ٹرمپ نئے سکینڈل کی زد آتے دکھائی دے رہے ہیں ۔












