لاہور( پاک ترک نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے مبینہ جھوٹے اور ہتکِ عزت پر مبنی الزامات کے معاملے پر شہباز گل اور صحافی طارق متین کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔
عظمیٰ بخاری کی جانب سے لاہور میں قائم ہتکِ عزت ٹربیونل کے روبرو دعویٰ دائر کیا گیا ہے، جس میں شہباز گل اور صحافی طارق متین کو فریق بنایا گیا ہے۔
دعوے میں مبینہ ہتکِ عزت پر مبنی مواد کے خلاف ہرجانے کی ادائیگی، وضاحت جاری کرنے اور متنازع مواد ہٹانے سمیت دیگر قانونی ریلیف طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈکپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر نشر اور شائع کیے گئے مواد سے عظمیٰ بخاری کی ساکھ متاثر ہوئی، جس پر پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔






