ایمسٹیلوین ( پاک ترک نیوز) ہاکی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج اہم میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹیلوین کے واگنر اسٹیڈیم میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تاہم پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے ہر صورت کامیابی درکار ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی روایتی حریف بھارت کے خلاف کامیابی کے لیے پرعزم ہیں اور اہم میچ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع، بابر اعظم انجری کے باعث باہر
پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کو ہاکی کے شائقین کی جانب سے بھی بھرپور توجہ حاصل ہے۔











