اسلام آباد(پاک تر ک نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے شفا انٹرنیشنل اسپتال کے باہر سیاسی سرگرمی نہ کرنے کی یقین دہانی لے لی۔
سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرے گی، میڈیکل رپورٹ ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی کا معاملہ ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شفا انٹرنیشنل اسپتال کے قریب زیادہ لوگ موجود نہیں ہوں گے اور اسپتال کے باہر کسی قسم کا رش نہیں ہوگا۔
وکیل عزیز بھنڈاری نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کرائی جائے، وہ اسپتال کے باہر میڈیا ٹاک نہیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم، پارٹی عدالتی احکامات پر عمل کرے گی،بیرسٹر گوہر
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر سیاست نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مریض کے علاج کو سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہیے۔












