اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پیپلزپارٹی کے وفد کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کل صبح 11 بجے طے پاگئی، ذرائع کے مطابق ملاقات اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شامل ہوں گے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور پارلیمانی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوسکتا، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگی۔












