ہفتہ , 3 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان

2 مہینے پہلے
A A
Pakistan women's cricket team squads announced for Asia Cup and Asian Games.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز )ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔فاطمہ ثناء دونوں ایونٹس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

دونوں اسکواڈز میں منیبہ علی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبیّن، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبہ حسن، نَشرا سندھو اور مومنہ ریاست شامل ہیں۔

ایشیا کپ کے اسکواڈ میں نجیہہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال شامل ہونگی جبکہ ایشین گیمز کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ویمنز ایشیا کپ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ بھارت، تھائی لینڈ، چین شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستانی ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیم 5 ستمبر کو دبئی میں مدِمقابل ہوں گی۔ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔علاوہ ازیں 20 ویں ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ 17 سے 22 ستمبر تک جاپان میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح

پاکستانی ویمنز ٹیم ایشین گیمز میں تھائی لینڈ کے ساتھ سیڈڈ ہے، پاکستانی ٹیم ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے تمام میچز ایچی کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوں گے۔پاکستان کوارٹر فائنل جیتنے کی صورت میں 20 ستمبر کو سیمی فائنل کھیلے گا۔پاکستان سیمی فائنل میں سری لنکا یا ملائیشیا میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے کانسی اور طلائی تمغوں کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے۔پاکستان نے 2010ء اور 2014ء کے ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ کے گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

موضوعات : squadwomen
ShareSend

متعلقہ خبریں

Lahore sexual assault case Serious allegations against Azerbaijani woman Diana's ex-husband.
تازہ ترین

لاہور زیادتی کیس: آذربائیجانی خاتون ڈیانا کے سابق شوہر پر سنگین الزامات

1 اکتوبر , 2026
Human trafficking attempt foiled in Balochistan; 103 illegal Afghan nationals, including women and children, arrested.
تازہ ترین

بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،خواتین اور بچوں سے 103غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

23 ستمبر , 2026
Women's Asian Games Pakistan defeats Thailand.
تازہ ترین

ویمنز ایشیا گیمز ،پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

17 ستمبر , 2026
Pakistan women's cricket team departs for Japan for the Asian Games.
تازہ ترین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے لیے جاپان روانہ

14 ستمبر , 2026
Terrorist attack on Deputy Commissioner's squad in Makran foiled.
اہم ترین 2

مکران میں دہشت گردوں کا ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ ناکام

11 ستمبر , 2026
Women's spacewalk
تازہ ترین

خلا میں خواتین کی واک

6 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Strait of Hormuz tensions Saudi Aramco's oil supplies to Asia disrupted; procedures for buyers changed.

آبنائے ہرمز کشیدگی، سعودی آرامکو کی ایشیا کو تیل سپلائی متاثر ،خریداروں کے لیے طریقہ کار تبدیل

یہ بھی پڑھیں

Pakistan-India cricket battle today at Asian Games

ایشین گیمز میں آج پاک بھارت کرکٹ جنگ

2 اکتوبر , 2026
ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاری، امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل نظام تعینات کردیئے

ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاری، امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل نظام تعینات کردیئے

2 اکتوبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

2 اکتوبر , 2026
سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

2 اکتوبر , 2026
امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

2 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔