اتوار , 11 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

رفتار نہیں، فنکاری! انگلینڈ میں پاکستان کی امیدوں کا محور محمد عباس

2 مہینے پہلے
A A
رفتار نہیں، فنکاری! انگلینڈ میں پاکستان کی امیدوں کا محور محمد عباس
Share on Facebookwhatsapp

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو جہاں اپنی اسپن طاقت پر بھروسا ہوگا، وہیں انگلش کنڈیشنز میں اصل امتحان فاسٹ باؤلنگ کا ہوگا۔ اور اس امتحان میں پاکستان کا سب سے اہم ہتھیار محمد عباس کو قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان نے حالیہ برسوں میں ہوم گراؤنڈ پر اسپن باؤلنگ کو زیادہ اہمیت دی، جس کے باعث اس کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک انگلینڈ کی سیم اور سوئنگ والی کنڈیشنز میں سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

چھ سال پہلے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ جیسے نوجوان فاسٹ باؤلرز مستقبل کے ستارے سمجھے جارہے تھے۔۔۔ لیکن وقت نے پانسہ پلٹا تو آج اسی تین رکنی گروپ میں صرف محمد عباس انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

36 سالہ محمد عباس رفتار کے بجائے لائن، لینتھ، سیم موومنٹ اور غیر معمولی کنٹرول سے بیٹرز کو پریشان کرنے کے ماہر ہیں۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں عباس کا ریکارڈ بھی ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لیسٹرشائر، ہیمپشائر، ناٹنگھم شائر اور ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ 302 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ناٹنگھم شائر کے کوچ پیٹر مورز اور سابق پاکستانی کوچ مکی آرتھر بھی عباس کی سیم باؤلنگ اور گیند پر گرفت کے معترف ہیں۔

عباس گیند کو کبھی اندر، کبھی باہر اور کبھی وبل سیم کے ساتھ حرکت دے کر بیٹرز کو غلطی پر مجبور کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے کے باوجود عباس کو اگلے ٹیسٹ میں ڈراپ کردیا گیا۔۔۔ پاکستان نے اسپنرز پر بھروسا کیا اور ساجد خان نے 8 وکٹیں لے کر ٹیم کو سیریز برابر کرانے میں مدد دی۔

لیکن انگلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔ یہاں خشک پچز کے ساتھ گیند کے سیم ہونے اور سوئنگ کی توقع بھی کی جارہی ہے، ایسے میں عباس کا تجربہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے پاس اس وقت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی سابقہ رفتار اور جارحیت جیسا امتزاج موجود نہیں۔۔۔ عبید شاہ اور محمد علی جیسے باؤلرز موجود ہیں، لیکن انگلینڈ میں اصل ذمہ داری عباس کے کندھوں پر آسکتی ہے۔

رفتار شاید محمد عباس کی سب سے بڑی طاقت نہیں لیکن درستگی، تجربہ اور گیند کو سیم سے حرکت دینے کا فن انہیں انگلینڈ میں پاکستان کا سب سے خطرناک ہتھیار بنا سکتا ہے۔

موضوعات : cricketengland testlondonMUHAMMAD ABBASpakistan team
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
تازہ ترین

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

9 اکتوبر , 2026
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان
تازہ ترین

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان

5 اکتوبر , 2026
سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
تازہ ترین

سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

5 اکتوبر , 2026
انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ
تازہ ترین

انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ

30 ستمبر , 2026
آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان
تازہ ترین

آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان

28 ستمبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں
تازہ ترین

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026
اگلی خبر
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر فخر عالم عرفان چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات

ڈاکٹر فخر عالم عرفان چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات

11 اکتوبر , 2026
سہیل آفریدی کی سرکاری افسران کو آئینی حقوق کا تحفظ کرنے کی ہدایت

سہیل آفریدی کی سرکاری افسران کو آئینی حقوق کا تحفظ کرنے کی ہدایت

11 اکتوبر , 2026
Terrorism in Khyber Pakhtunkhwa every day; the situation has become intolerable—the time for a decision has arrived Prime Minister.

خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم

11 اکتوبر , 2026
Sahibzada Farhan close to winning his first series as captain

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

11 اکتوبر , 2026
Sahibzada Farhan close to winning his first series as captain

صاحبزادہ فرحان بطور کپتان پہلی ہی سیریز اپنے نام کرنے کیلئے قریب

11 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔