بدھ , 12 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کی ہائپر سونک ہتھیاروں کی رہنمائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار

2 گھنٹے پہلے
A A
چین کی ہائپر سونک ہتھیاروں کی رہنمائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ (پاک ترک نیوز )چین نے ہائپر سونک ہتھیاروں کی رہنمائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار کرلی، اب جی پی ایس یا دیگر سیٹلائٹ نظام ناکام ہونے یا جام ہونے کی صورت میں ہتھیار ستاروں کی مدد سے اپنی سمت اور مقام کا تعین کرسکیں گے۔

گوانگ ڈونگ ایرو اسپیس ریسرچ اکیڈمی کی زیر قیادت منصوبے نے ماہرین کا حتمی جائزہ بھی کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق کا مقصد ایسی ستارہ جاتی رہنمائی کا نظام تیار کرنا تھا جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا یا اس سے بھی زیادہ رفتار پر پرواز کرنے والے ہائپر سونک ہتھیاروں میں کام کرسکے۔

ماہرین کے مطابق ہائپر سونک پرواز کے دوران ہوا سے شدید رگڑ کے باعث طیارے یا میزائل کے گرد انتہائی گرم پلازما کی تہہ بن جاتی ہے، جو ستاروں کی روشنی کو متاثر کرتی ہے اور سینسرز کے لیے ستاروں کی شناخت مشکل بنا دیتی ہے۔

چینی محققین نے گرم ہوا کی حرارتی و کیمیائی شعاعوں اور دیگر تابکاری کی مداخلت پر مبنی ڈیٹا بیس تیار کیے، جبکہ اس اثرات کی پیش گوئی کے لیے جدید سمیولیشن سافٹ ویئر بھی تیار کیا۔

رپورٹ کے مطابق محققین نے تابکاری کی مداخلت برداشت کرنے والا ایک جدید اسٹار سینسر بھی تیار کیا۔ تجربات میں مداخلت نہ ہونے کی صورت میں ستاروں کے پیٹرن کی شناخت کی شرح 99 فیصد سے زائد رہی۔

شدید فضائی تابکاری کی مداخلت کے باوجود شناخت کی شرح 80 فیصد سے زیادہ رہی، جبکہ سمت اور زاویے کی پیمائش کی درستگی 5 آرک سیکنڈ سے بہتر ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق ستاروں سے رہنمائی کا نظام بیرونی برقی مقناطیسی مداخلت سے محفوظ رہتا ہے، اس لیے اسے جی پی ایس اور اندرونی رہنمائی کے نظام کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف ہائپر سونک ہتھیاروں تک محدود نہیں، بلکہ ہوابازی، انجن ٹیسٹنگ، صنعتی بوائلرز اور دیگر جدید شعبوں میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

موضوعات : China's hypersonic
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
15 اگست سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

15 اگست سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف

ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف

12 اگست , 2026
راولپنڈی واقعہ پی ٹی آئی کی نفرت اور انتشار کی سیاست کا نتیجہ ہے، طلال چودھری

راولپنڈی واقعہ پی ٹی آئی کی نفرت اور انتشار کی سیاست کا نتیجہ ہے، طلال چودھری

12 اگست , 2026
15 اگست سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

15 اگست سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

12 اگست , 2026
چین کی ہائپر سونک ہتھیاروں کی رہنمائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار

چین کی ہائپر سونک ہتھیاروں کی رہنمائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار

12 اگست , 2026
بوئنگ کو بڑا جھٹکا، ایئربس کی برتری

بوئنگ کو بڑا جھٹکا، ایئربس کی برتری

12 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔