پیر , 24 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈرائیور کے بغیر ٹرین،ترکیہ کا انوکھا منصوبہ

2 مہینے پہلے
A A
Driverless train, Turkey's unique project
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ٹرین چلے گی مگر ڈرائیور نہیں ہوگا۔۔ جی ہاں ،ترکیہ نے انوکھا منصوبہ لانچ کر دیا ،،، استنبول میں دنیا کی طویل ترین اور تیز ترین میٹرو لائنوں میں سے ایک کا آخری مرحلہ مکمل کر لیا گیا جس کے بعد شہر کے قلب سے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک رسائی اب صرف چند منٹوں کی بات رہ گئی ہے۔

69 کلومیٹر طویل یہ جدید میٹرو لائن مکمل طور پر زیر زمین تعمیر کی گئی ۔ اس کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس پر چلنے والی بیشتر ٹرینیں بغیر ڈرائیور کے سفر کریں گی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جدید ترکیہ کے وژن کا مظہر قرار دیا۔ صدر اردوان نے کہا کہ 1 کروڑ 60 لاکھ آبادی اور سالانہ تقریباً 2 کروڑ سیاحوں والے استنبول کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔

120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی یہ میٹرو ترکیہ کی تیز ترین میٹرو سروس بن گئی ۔ اب حلقالی سے استنبول ایئرپورٹ کا سفر صرف 30 منٹ جبکہ شہر کے اہم کاروباری مرکز گیریت تپے تک سفر صرف 57 منٹ میں مکمل ہو سکے گا۔

اس جدید منصوبے سے تقریباً 15 لاکھ افراد کو شہر کے مرکز اور استنبول ایئرپورٹ تک براہِ راست ریل رسائی حاصل ہو جائے گی۔، جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ بھی نمایاں طور پر کم ہونے کی توقع ہے۔

اس منصوبے کی ایک اور منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والا سگنلنگ سسٹم بھی مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، جو ترکیہ کی تکنیکی خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوبیس گھنٹے ہوا میں اڑنے والا طیارہ

ترک حکومت کے مطابق یہ منصوبہ 2043 تک تقریباً 935 ملین یورو کے معاشی فوائد پیدا کرے گا، جبکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے باعث مسافروں کے تقریباً 11 کروڑ 70 لاکھ گھنٹے بچ سکیں گے۔

میٹرو لائن کا پہلا 47 کلومیٹر طویل حصہ گزشتہ برسوں میں مرحلہ وار کھولا گیا تھا، جبکہ نئے سیکشن میں ابن خلدون یونیورسٹی، کایاشہر، اولمپیات کوئے، حلقالی اسٹیڈیم اور حلقالی سمیت پانچ نئے اسٹیشن شامل کیے گئے۔

موضوعات : #trukeydriverless
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
جنگ میں ایران کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،ڈونلڈ ٹرمپ

جنگ میں ایران کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

24 اگست , 2026
آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

24 اگست , 2026
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ، 316 ارب روپے منظور

تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ، 316 ارب روپے منظور

24 اگست , 2026
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

24 اگست , 2026
سندھ میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

سندھ میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

24 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔