اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا ، پٹرول چوہتر روپے اٹھائیس پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا،پٹرول کی نئی قیمت 299روپے پچاس پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 67روپے31 پیسے فی لٹر کم ہو گئی ،نئی قیمت 311 روپے 47پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی 106 روپے 74 سےکم کر کے 66 روپے 25 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ،ڈیزل پر لیوی 19روپے 71پیسے فی لٹر بڑھا دی
گئی ،لیوی 72روپے 97پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔












