منگل , 25 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ

3 مہینے پہلے
A A
ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی امن یا جامع معاہدے سے قبل نہ تو ایرانی اثاثے غیرمنجمد کیے جائیں گے اور نہ ہی تہران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں کوئی نرمی کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی یا پابندیوں کے خاتمے کو مذاکراتی معاہدے کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران مثبت طرزِ عمل اختیار کرتا ہے اور معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کرتا ہے تو بعد ازاں ان معاملات پر غور کیا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس بات پر بھی زور نہیں دے رہا کہ لبنان کو ایران کے ساتھ ہونے والے کسی ممکنہ معاہدے کا حصہ بنایا جائے۔ ان کے مطابق موجودہ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں اس کے کردار سے متعلق تحفظات کا حل تلاش کرنا ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ ایران کے منجمد اثاثوں کے ممکنہ استعمال کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں کا ایک حصہ خلیجی ممالک کو ایران کی جانب سے مبینہ حملوں اور علاقائی کشیدگی کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ خلیجی اتحادی ممالک کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں اور تعمیرِ نو یا معاوضوں کی ممکنہ لاگت کا جائزہ لیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اگر مستقبل میں اس منصوبے پر عمل کیا گیا تو امریکی محکمہ خزانہ ایرانی منجمد اثاثوں کے استعمال کے لیے دستیاب قانونی اور مالی ذرائع بروئے کار لا سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے
نہیں آیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان درمیان جاری مذاکرات میں متعدد معاملات زیر بحث ہیں، جن میں جوہری پروگرام، پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال شامل ہیں۔

تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن فی الحال پابندیوں اور اثاثوں کے معاملے پر سخت مؤقف برقرار رکھنا چاہتا ہے اور کسی بھی رعایت کو معاہدے کے بعد کی پیش رفت سے مشروط کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی مؤقف سے مذاکرات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں کیونکہ ایران طویل عرصے سے اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کو مذاکرات کا اہم حصہ قرار دیتا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور اس کے خلیجی اتحادی خطے میں سیکیورٹی خدشات اور ایران کے علاقائی کردار کو مذاکرات کے مرکزی نکات میں شامل رکھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات : trumpwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

War of words between Trump and Iranian speaker intensifies, sarcastic attacks on each other
تازہ ترین

ٹرمپ اور ایرانی اسپیکر کے درمیان لفظی جنگ تیز، ایک دوسرے پر طنزیہ وار

25 اگست , 2026
ٹرمپ کا دورہ ایران سے پہلے فیلڈ مارشل کو فون
اہم ترین

ٹرمپ کا دورہ ایران سے پہلے فیلڈ مارشل کو فون

24 اگست , 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا جنگ آج ہی ختم کرنے پر زور
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا جنگ آج ہی ختم کرنے پر زور

21 اگست , 2026
Is President Trump facing another scandal
تازہ ترین

کیاصدر ٹرمپ کو ایک اور سکینڈل کا سامناہے؟

19 اگست , 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے پر بضد ،نقشہ شیئر
اہم ترین 2

ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے پر بضد ،نقشہ شیئر

18 اگست , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان پر بمباری کی دھمکی
اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان پر بمباری کی دھمکی

17 اگست , 2026
اگلی خبر
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

یہ بھی پڑھیں

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

25 اگست , 2026
اپوزیشن آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیےمتحد

اپوزیشن آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیےمتحد

25 اگست , 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کو نیا اسپیکر مل گیا، چودھری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر کامیاب

آزاد کشمیر اسمبلی کو نیا اسپیکر مل گیا، چودھری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر کامیاب

25 اگست , 2026
Lahore Action taken against illegal internet service provider, one person arrested

لاہور،غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

25 اگست , 2026
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ، اسپیکر ایاز صادق

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ، اسپیکر ایاز صادق

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔