تہران ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں پھر طبل جنگ بج گیا، آبنائے ہرمز پرکشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ،خطہ ایک بار پھر بڑی جنگ کی طرف بڑھنے لگا ،ایران نے آبنائے ہرمز میں وارننگ نظرانداز کرنے پر امریکی جہاز پر میزائل داغ دیئے،متحدہ عرب امارات پر بھی میزائل حملے کیے گئے ۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔ایران کا کہناہے آبنائے ہرمز میں اجازت لیے بغیر غیرقانونی طور داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر جہاز کو وارننگ دی گئی تھی۔امریکی جہاز نے وارننگ شاٹ اور ریڈیو پر بھیجے گئے انتباہ کو یکسر نظرانداز کیا اور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش جاری رکھی جس پر اسے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی میزائل حملے کا دعویٰ مسترد کر دیا،، کہا،، کسی جہاز پر کوئی حملہ ںہیں ہوا۔
دوسری طرف ایران نے متحدہ عرب امارات پر میزائل فائر کیے ہیں ،یو اے ای نے تین میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے فجیرہ میں ایران کے ڈرون حملے سے پٹرولیم سائٹ پر آگ لگ گئی، تین بھارتی شہری زخمی ہو گئے ،، میزائل حملوں پر شارجہ اور دبئی ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل،، یو اے ای جانے والی پروازوں کو مسقط کی طرف موڑ دیا گیا،،،، اماراتی وزارت خارجہ نے ایران کے حملوں کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دے دیا،، کہا،، حملے ملکی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ ہیں،، جواب دینے کا مکمل اور جائز حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ایرانی آرمی چیف نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ آبنائے ہرمز پہنچنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے،، کروز میزائلوں اور ڈرونز کا سامنا کرنا پڑے گا،، امریکا نے ریڈار کو دھوکہ دے کر آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے کی کوشش کی،، آئندہ امریکی طیارہ بردار جہاز کو شدید ردعمل ملے گا،، ان پانیوں کا ہر انچ ہماری مرضی کے دائرے میں ہے،،، پاسداران انقلاب نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا،، نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایرانی کوہ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے درمیان ایک خط واضح کیا گیا،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی ،ایران کی سات کشتیاں تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ ، ایران نے پراجیکٹ فریڈم پر کام کرنے والے جہازوں پر حملہ کیا تو برداشت نہیں کریں گے، ایسا ہوا تو ایران کو زمین پر سے ختم کر دیں گے۔
دوسری طرف پاکستان کی امن کوششیں جاری ہیں ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال اور خطے میں امن واستحکام کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، عباس عراقچی نے تعمیری کردار اور فریقین کےدرمیان مخلصانہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی ، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے،امریکا ان سے محتاط رہے جو اسے پھر دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں،،اسی طرح امارت کو بھی محتاط رہنا چاہیئے،ہرمز واقعات سے واضح ہے کہ سیاسی بحران کا فوجی حل نہیں۔
خطے میں بڑھتی ہوئی یہ کشیدگی کسی بھی وقت بڑے تصادم میں تبدیل ہو سکتی ہے، عالمی برادری کی نظریں اب مشرق وسطیٰ پرجمی ہوئی ہیں، جہاں ایک چنگاری پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔












