آک لینڈ ( پاک ترک نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ،صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں ورلڈ کپ کے بعد دونوں کرکٹرز ریٹائر ہو جائیں گی ،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔












