اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت سے تشخیصی نظام متاثر، وزارتِ صحت کی ہنگامی پابندیاں نافذ کردی گئی۔
ملک بھر میں جدید ٹی بی ٹیسٹ محدود کرنے کا فیصلہ،کٹس ختم ہونے کے خدشے پر جین ایکسپرٹ ٹیسٹ کا استعمال کم کردیا گیا۔ہر مشتبہ مریض کا جین ایکسپرٹ ٹیسٹ اب دستیاب نہیں ہوگا ۔صرف انتہائی ضروری کیسز میں جدید ٹیسٹ کی اجازت دی جائے گی۔
علاج کے باوجود بہتر نہ ہونے والے مریض بھی جدید ٹیسٹ کے اہل ہوں گے، ایچ آئی وی کے ساتھ ٹی بی کے مریضوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا۔ بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے جدید ٹیسٹ کی سہولت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، وزارتِ صحت نے کارٹریجز بچانے کے لیے سخت نگرانی کا حکم دے دیا،صوبائی ٹی بی پروگرامز کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئیں۔






