منگل , 28 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایک آواز ۔۔۔لاکھوں دل زخمی،عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا دردناک سفر

2 دن پہلے
A A
One voice... millions of hearts wounded, the painful journey of Attaullah Esakhelvi
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ایک دیہاتی لڑکا جسے گھر والوں نے گانے سے روکا ،جس نے ٹرک اور رکشہ چلایا ، ہوٹل میں برتن اٹھائے،اور پھر اپنی آواز سے دنیا جیت لی ۔یہ کہانی ہے پاکستان کے لیجنڈ عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی کی ۔
عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی جن کااصل نام عطاء اللہ خان نیازی ھے۔وہ نیازی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں پاکستان کے لوک موسیقی کے سب سے بڑے اور منفرد گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔


انیس اگست 1951 کو عیسیٰ خیل میں پید ہونے والے اس فنکار نے غربت ،مخالفت اور تنہائی کو اپنی طاقت بنایا،۔ ان کا تعلق ایک عام دیہاتی گھرانے سے تھا جہاں موسیقی کو خاص اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔ لیکن بچپن ہی سے ان کے دل میں گائیکی کا ایسا جذبہ بیدار ہوا جو وقت کے ساتھ اور بھی گہرا ہوتا گیا۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو نہ کوئی پلیٹ فارم ملا نہ کوئی باقاعدہ استاد سے سیکھے ،لیکن ان کی آواز میں ایسا درد تھا جو سیدھا دل میں اترتا تھا،،انہوں نے اپنی آواز کے سحر اور فطری لگن سے موسیقی کو اپنا راستہ بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی آواز میں ایک قدرتی درد اور اثر انگیزی پیدا ہوئی جو بعد میں ان کی پہچان بنی۔
ابتدائی زندگی میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ۔ مگر عطاء اللہ خان نے ان سب رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لایا۔ اپنے فن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے گھر کو خیر باد کہا اور مختلف شہروں میں ٹرک ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور اور ایک ہوٹل پر ویٹر کی نوکری بھی کی ۔غربت، مخالفت اور معاشرتی دباؤ ان کے راستے میں آتے رہے لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے باقاعدہ گائیکی کا آغاز اکتوبر 1978 کو رحمت گراموفون ھاؤس فیصل آباد میں ایک ساتھ چار البمز ریکارڈ کروا کر کیا۔جنہوں نے لالہ کو رات و رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔


عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے مشہور شعراء میں پروفیسر منور علی ملک ، آڈھا خان ، ملک سونا خان بے وس ، مجبور عیسیٰ خیلوی ، بابائے تھل فاروق روکھڑی ، ایس ایم صادق ، افضل عاجز،صابر بھریوں ،مظہر نیازی ،اظہر نیازی ، محمود احمد شامل ہیں ۔عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے گانوں کی موسیقی ترتیب دینے میں سر فہرست نوری پٹھان ، صابر علی اور افضل عاجز شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کو کو رینا سے کلاسک تک ،احمد رشدی کی موسیقی کا سفر


عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے سرائیکی ،پنجابی ،اردو ،پشو میں گانے گائے ان کے گانوں میں محبت کی سچائی، جدائی کا کرب، دیہات کی سادہ زندگی اور انسانی جذبات کی عکاسی اتنے خوبصورت انداز میں ملتی ہے کہ سننے والا اپنے دل کو ان میں شامل محسوس کرتا ہے۔
انیس سو چورانوے میں ایک ہی سال اتنی زیادہ آڈیو کیٹس ریلیز کیں کہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا حکومت پاکستان نے بھی ان کی خدمات کو تسلیم کیا۔ 1991ء میں انہیں "ستارۂ امتیاز” دیا گیا۔
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی صرف ایک گلوکار ہی نہیں ،اس مٹی کی آواز ہیں ،اور شاید اسی لیے ان کی آواز کبھی پرانی نہیں ہوتی۔

موضوعات : #aataullahpoetshowbizsinger
ShareSend

متعلقہ خبریں

From Ko Ko Reina to Classics, Ahmed Rushdi's Musical Journey
تازہ ترین

کو کو رینا سے کلاسک تک ،احمد رشدی کی موسیقی کا سفر

24 اپریل , 2026
15th death anniversary of actor Moin Akhtar
تازہ ترین

اداکار معین اختر کی 15ویں برسی

22 اپریل , 2026
The 17th death anniversary of Presidential Award-winning singer Iqbal Bano is being observed today.
تازہ ترین

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

21 اپریل , 2026
98th birthday of the great Urdu and Punjabi poet Munir Niazi
تازہ ترین

اردو اور پنجابی کے عظیم شاعر منیر نیازی کا 98واں جنم دن

9 اپریل , 2026
Ustad Asad Amanat Ali Khan is a big name in classical singing.
تازہ ترین

استاد اسد امانت علی خان کلاسیکل گائیکی کا بڑا نام

8 اپریل , 2026
30th death anniversary of renowned poet and short story writer Masroor Anwar
پاکستان

معروف شاعر ،کہانی نویس مسرور انور کی 30ویں برسی

1 اپریل , 2026
اگلی خبر
How dangerous is it to drink tea after breakfast

ناشتے کے بعد چائے پینا کتنا خطرناک ہے؟

یہ بھی پڑھیں

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

27 اپریل , 2026
 پی ایس ایل کے ٹکٹس کہاں سے ملیں گے،کتنی قیمت ہو گی؟

 پی ایس ایل کے ٹکٹس کہاں سے ملیں گے،کتنی قیمت ہو گی؟

27 اپریل , 2026
اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

27 اپریل , 2026
پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث

پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث

27 اپریل , 2026
پی ایس ایل ،شائقین ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے

پی ایس ایل ،شائقین ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے

27 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔