تہران(پاک ترک نیوز )سربراہ ایرانی مذاکراتی وفد اور اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے،لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔ امریکا کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں مگر ہم نہیں؟یہ ناممکن ہے۔
ایرانی سپیکر نے مزید کہا دشمن اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا تو وہ ناکام ہوگیا، دشمن سمجھتا تھا ایران 2 سے 3 روز میں ہتھیار ڈال دے گا، ہم نے 40 روز جنگ لڑی، دشمن سمجھتا تھا ایران بھی وینزویلا جیسا ہوگا، یہ بھی نہ ہوا، امریکا نے نیٹو کو شریک کرنے کی کوشش کی اس میں بھی کسی نے ساتھ نہیں دیا۔جنگ میں دشمن کے 170سے 180 ڈرونز نشانہ بنائے، امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ بھی نشانہ بنایا گیا جو معمولی بات نہیں۔












