بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کام نہ کرنے کے باوجود تھکن کیوں محسوس ہوتی ہے ؟

6 مہینے پہلے
A A
Why do you feel tired even though you haven't worked
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) آج کل بہت سے لوگوں کو زیادہ جسمانی مشقت کیے بغیر بھی مسلسل تھکن اور کمزوری محسوس کرنے کی شکایت رہتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صرف عام تھکن نہیں بلکہ بعض اوقات جسم میں وٹامن بی12 کی کمی کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔
بعض افراد صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد بھی خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں، جسم بھاری لگتا ہے اور معمولی سا کام کرنے پر بھی سانس پھولنے لگتی ہے۔
ماہر غذائیت کے مطابق اس مسئلے کی ایک بڑی وجہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہو سکتی ہے۔ یہ وٹامن جسم میں خون بنانے اور توانائی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جب جسم میں اس اہم وٹامن کی کمی ہو جاتی ہے تو یہ خون کی کمی (انیمیا) کا باعث بنتی ہے، جس سے خلیات کو مناسب توانائی نہیں مل پاتی اور انسان کو ہر وقت تھکن اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
وٹامن بی 12 کی کمی کی صورت میں جسم میں کئی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ متاثرہ افراد کو مسلسل تھکن اور کمزوری محسوس ہوتی ہے اور معمولی سا کام کرنے پر بھی سانس پھولنے لگتی ہے۔
بعض اوقات جلد کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے یا بدلنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ زبان میں سوجن یا جلن کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔ ہاتھوں اور پیروں میں سن ہونا یا جھنجھناہٹ محسوس ہونا بھی اس کمی کی ایک عام علامت ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ علامات وقت کے ساتھ بڑھتی ہیں، اس لیے انہیں نظر انداز کرنا اعصابی نظام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر کسی شخص کو طویل عرصے تک کمزوری، تھکن یا سانس پھولنے جیسی علامات محسوس ہوں تو ڈاکٹر مختلف ٹیسٹ تجویز کر سکتے ہیں۔ ان میں وٹامن بی 12 لیول ٹیسٹ، فولیٹ ٹیسٹ اور سی بی سی یعنی مکمل خون کا ٹیسٹ شامل ہیں۔
ان ٹیسٹوں کی مدد سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ جسم میں خون یا وٹامن کی کمی تو موجود نہیں۔
اگر معائنے کے بعد وٹامن بی 12 کی کمی کی تصدیق ہو جائے تو ڈاکٹر مریض کی حالت کے مطابق علاج شروع کرتے ہیں۔ عام طور پر ابتدا میں وٹامن بی 12 کے انجیکشن دیے جاتے ہیں تاکہ جسم میں اس وٹامن کی مقدار جلدی بڑھائی جا سکے۔اس کے بعد ضرورت کے مطابق گولیاں یا سپلیمنٹس بھی تجویز کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خوراک میں بھی تبدیلی کی جاتی ہے اور ایسی غذائیں شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جن میں وٹامن بی 12 وافر مقدار میں موجود ہو، جیسے دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء، مچھلی، گوشت اور فورٹیفائیڈ سیریلز شامل کر کے اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے تاکہ طویل مدتی اعصابی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

موضوعات : #Healthtired
ShareSend

متعلقہ خبریں

Stem cell therapy improves heart function in 90% of heart failure patients.
تازہ ترین

اسٹیم سیل تھراپی سے 90 فیصد ہارٹ فیل مریضوں کے دل کی کارکردگی بہتر

22 اگست , 2026
Constant fatigue, hair loss, and weakness A warning sign for women.
تازہ ترین

ہر وقت تھکن، بالوں کا جھڑنا اور کمزوری؟ خواتین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

20 جولائی , 2026
Body tired from sitting for too long
تازہ ترین

زیادہ دیر بیٹھنے سے جسم تھک گیا؟

26 جون , 2026
How to get rid of stomach bloating
تازہ ترین

پیٹ کی توند کیسے ختم کی جائے؟

7 جون , 2026
Coffee...the key to peace of mind or a silent threat
تازہ ترین

کافی۔۔ذہنی سکون کی کنجی یا خاموش خطرہ

22 اپریل , 2026
Constant fatigue is a sign of a dangerous disease. Is your body silently dying
تازہ ترین

ہر وقت تھکن خطرناک بیماری کا اشارہ،کیا آپ کا جسم خاموشی سے ختم ہو رہا ہے ؟

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
Decision to close petrol pumps reversed

پٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ واپس

یہ بھی پڑھیں

Khawaja Asif makes a categorical declaration The Makkah Defense Pact will be activated if Saudi Arabia is attacked.

سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا، خواجہ آصف کا دوٹوک اعلان

9 ستمبر , 2026
Government financial support for Google's revived nuclear power plant

گوگل کے بحال ہونے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ کوحکومت کا مالی سہارا

9 ستمبر , 2026
Terrorism sponsored by India will be eliminated Prime Minister

بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا،وزیراعظم

9 ستمبر , 2026
Pakistan vs. England 3rd Test today; threat of a clean sweep looms over the Shaheens.

پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ آج ،شاہینوں پر کلین سوئپ کا خطرہ منڈلانے لگا

9 ستمبر , 2026
Prime Minister's 'Apna Ghar' Scheme Loans worth Rs 45.43 billion disbursed to 8,739 individuals.

وزیراعظم اپنا گھر اسکیم، 8 ہزار 739 افراد کو 45 ارب 43 کروڑ روپے کے قرضے جاری

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔