ڈھاکہ ( پاک ترک نیوز) تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں ۔
میزبان ملک بنگلہ دیش کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے،پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے تھی ۔
میزبان ٹیم نے ایک سو پندرہ رنز کا ہدف سولہویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔ تنزید حسن نے 67 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 15مارچ کو کھیلا جائے گا ۔












