اتوار , 23 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home دنیا

امریکی فوج کا یورپ میں تجرباتی ڈرون بٹالین ختم کرنے کا فیصلہ

2 گھنٹے پہلے
A A
امریکی فوج کا یورپ میں تجرباتی ڈرون بٹالین ختم کرنے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی فوج نے یورپ میں قائم تجرباتی ڈرون بٹالین ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق یہ تجربہ ایک سال مکمل ہونے سے قبل ہی ختم کیا جارہا ہے، جس کے بعد بٹالین دوبارہ اپنے روایتی ایئربورن انفنٹری مشن پر واپس جائے گی۔

امریکی فوج نے نومبر 2025 میں یورپ اور افریقا میں امریکی فوج، محکمہ فوج اور یو ایس یورپین کمانڈ کے اشتراک سے اس یونٹ کو مخصوص ڈرون فورس کے طور پر کام کرنے اور جدید جنگ میں ڈرونز کے استعمال کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق یونٹ نے یوکرین سمیت مختلف ممالک کی مخصوص ڈرون فورسز کے تجربات سے سیکھنے اور ان تجربات کو امریکی فوج کی ڈرون صلاحیت بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنے پر کام کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگست اور ستمبر میں ہونے والی کثیر ملکی فوجی مشق ’’سیبر جنکشن‘‘ کے بعد بٹالین کو دوبارہ ایئربورن انفنٹری مشن پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ تاہم فوج کی جانب سے بٹالین کا نام اور اس میں تعینات فوجیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج کے قائم مقام چیف آف اسٹاف جنرل کرسٹوفر لا نیو نے فوج کی نئی حکمت عملی ’’دی آرمی ایزیمتھ‘‘ جاری کی ہے۔ حکمت عملی میں بغیر پائلٹ نظام سمیت جدید ہتھیاروں سے لیس دشمن کا مقابلہ کرنے اور فوجیوں کی بنیادی جنگی تربیت، تیاری اور چھوٹے یونٹوں کی حربی صلاحیتوں پر زور دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے جون 2025 کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ڈرون صلاحیتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ بعد ازاں جولائی 2025 میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ امریکی فوجی یونٹس کے پاس جدید میدانِ جنگ کے لیے درکار مہلک چھوٹے ڈرونز کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے رواں ماہ ایک کثیر ملکی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فضا، پانی اور زیرِ آب ایک طرفہ حملہ آور ڈرونز استعمال کرے گی۔

موضوعات : drone battalionUS militaryUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکا، کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، 50 فیصد نئے ٹیرف نافذ
اہم ترین 3

امریکا، کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، 50 فیصد نئے ٹیرف نافذ

22 اگست , 2026
Iran is keen to reach an agreement but is not ready for the right deal Trump.
تازہ ترین

ایران شدت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کے لیے تیار نہیں، ٹرمپ

22 اگست , 2026
Floating Prison
تازہ ترین

تیرتا ہوا قید خانہ

21 اگست , 2026
چین کی ایران پر نئی امریکی پابندیوں کی مخالفت
تازہ ترین

چین کی ایران پر نئی امریکی پابندیوں کی مخالفت

20 اگست , 2026
Iran cannot possess nuclear weapons Trump's unequivocal declaration.
تازہ ترین

ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوسکتا، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

18 اگست , 2026
امریکہ اور ایران میں جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع،العربیہ کا دعویٰ
اہم ترین 3

امریکہ اور ایران میں جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع،العربیہ کا دعویٰ

17 اگست , 2026
اگلی خبر
میزان بینک نے پہلا 24 گھنٹے سروس سینٹر کھول دیا

میزان بینک نے پہلا 24 گھنٹے سروس سینٹر کھول دیا

یہ بھی پڑھیں

میزان بینک نے پہلا 24 گھنٹے سروس سینٹر کھول دیا

میزان بینک نے پہلا 24 گھنٹے سروس سینٹر کھول دیا

23 اگست , 2026
امریکی فوج کا یورپ میں تجرباتی ڈرون بٹالین ختم کرنے کا فیصلہ

امریکی فوج کا یورپ میں تجرباتی ڈرون بٹالین ختم کرنے کا فیصلہ

23 اگست , 2026
جزوی چاند گرہن 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب ہوگا

جزوی چاند گرہن 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب ہوگا

23 اگست , 2026
بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی، ڈرہم نے ڈربی شائر کو 338 رنز سے شکست دے دی

بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی، ڈرہم نے ڈربی شائر کو 338 رنز سے شکست دے دی

23 اگست , 2026
پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی

23 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In