اتوار , 11 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

1 دن پہلے
A A
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہوئی، تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت کو آج ہونے والے اجلاس اور سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں حکومتی حکمتِ عملی سے بھی صدر کو آگاہ کیا، جبکہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والے رابطے کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے اتفاق کیا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد ہی اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا غیر معمولی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے متعلق تجاویز پر غور اور منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ آئینی تقاضوں کے تحت متعلقہ قرارداد کو دس روز کے اندر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرانا ہوگا۔ پارلیمنٹ سے سادہ اکثریت کے ذریعے منظوری کی صورت میں خیبرپختونخوا میں غیر معمولی آئینی اقدامات نافذ کیے جا سکیں گے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزیر احد چیمہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

صدرِ مملکت کی معاونت سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے کی۔اجلاس میں یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس 13 اکتوبر، بروز منگل، طلب کیے جائیں گے۔

موضوعات : asifzardarimeetingpresidentprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ
اہم ترین

وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ

11 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا طالبہ لائبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا طالبہ لائبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس

10 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج ؟ ایوان صدر میں اہم اجلاس
اہم ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج ؟ ایوان صدر میں اہم اجلاس

10 اکتوبر , 2026
Prime Minister directs to facilitate loan provision for homes, small businesses and agriculture
تازہ ترین

وزیراعظم کی گھروں، چھوٹے کاروباروں اور زراعت کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنانے کی ہدایت

9 اکتوبر , 2026
The Canadian Prime Minister will visit Türkiye this month.
تازہ ترین

کینیڈین وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے

9 اکتوبر , 2026
Prime Minister strongly condemns Houthi attacks, expresses solidarity with Saudi Arabia.
تازہ ترین

وزیراعظم کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی

9 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

ترکیہ اور یورپی خلائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی پر بات چیت، مشترکہ خلائی پروگرام شروع ہونے کا امکان

ترکیہ اور یورپی خلائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی پر بات چیت، مشترکہ خلائی پروگرام شروع ہونے کا امکان

11 اکتوبر , 2026
خطے کے تقریباً نصف غریب پاکستان میں آباد، عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف

خطے کے تقریباً نصف غریب پاکستان میں آباد، عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف

11 اکتوبر , 2026
کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

11 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

خیبر پختونخوا کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

11 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا میں فوج تعینات

خیبر پختونخوا میں فوج تعینات

11 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔