اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے ،ایرانی وفد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے،وزیراعظم نے اسلام آباد ٹاکس میں ایران کی شمولیت کو سراہا قیام امن اور عالمی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان عالمی اور علاقائی استحکام اور امن کے حصول کے لئے ثالث کا کردار ادا کرتا رہے گا،ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے












