منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کا عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، 5 افراد جاں بحق

1 سال پہلے
A A
ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کا عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، 5 افراد جاں بحق
Share on Facebookwhatsapp

زاہدان ( پاک ترک نیوز) شمال مشرقی ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کے عدالتی کمپاؤنڈ پر اچانک حملے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔
یہ حملہ ایک منظم کارروائی کے تحت کیا گیا جس میں مسلح افراد نے عدالت کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملہ آور ججز کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
جیش العدل نامی مسلح گروہ نے زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔
دوسری جانب ملک کے مغربی حصے میں بھی ایک اور پرتشدد واقعہ پیش آیا۔ صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر سردشت کے نواحی گاؤں اغلان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ایک اڈے پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ’مہر نیوز‘ کے مطابق یہ حملہ ایک دہشت گرد گروہ کی جانب سے کیا گیا، جو گاؤں میں قائم فوجی اڈے کو نشانہ بنا رہا تھا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے ترجمان کرنل شاکر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم حملے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ حکام نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ اس واقعے میں کرد علیحدگی پسند گروہ ملوث ہو سکتا ہے، جو ماضی میں بھی خطے میں ایسی کارروائیوں میں شامل رہا ہے۔
ان دونوں حملوں نے ایران میں سلامتی کی صورتحال پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ زاہدان اور سردشت میں ہونے والی ان پرتشدد کارروائیوں کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی حکام ابھی تک ان کے پیچھے کارفرما عناصر کی نشاندہی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عوامی سطح پر بھی ان حملوں کے بعد تشویش اور بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے، جبکہ حکومت پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

موضوعات : iniidentiranrehran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Over 550 attacks were carried out on Iran's Kharg Island, says Iranian minister.
تازہ ترین

ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Iran maintains a tough stance once again regarding the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک بار پھر سخت موقف برقرار

7 ستمبر , 2026
Iran's decision to establish a 'no-go zone' outside the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
Trump's threat to attack Iran's Fordow facility
اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں

Robot ready to guide blind people

نابینا افراد کی رہنمائی کے لیے روبوٹ تیار

8 ستمبر , 2026
امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔