ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران جنگ کا 16واں دن: اصفہان پر امریکی اسرائیلی حملہ، ایران کی بڑی جوابی کارروائیاں

3 مہینے پہلے
A A
Day 16 of the Iran War US-Israeli attack on Isfahan, major Iranian retaliation
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ اپنے 16ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔ بعض میزائلوں کے ٹکڑے تل ابیب کے قریب گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کی 50 ویں لہر شروع کر دی ہے، ایران کے مطابق یہ حملے امارات، بحرین اور کویت میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے کھارگ جزیرے پر حملے کے لیے دبئی کے قریب سے کروز میزائل داغے، جس کے بعد ایران نے خبردار کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو اس کے خطرناک نتائج پورے خطے میں محسوس ہوں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1,400 سے تجاوز کر چکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری اتحاد قائم کریں۔
خلیجی ممالک میں بھی کشیدگی برقرار ہے۔ سعودی عرب نے ریاض کے قریب چار ڈرون مار گرائے جبکہ امارات کے الظفیرہ ائیر بیس پر ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا گیا۔
اسی طرح کویت میں احمد الجبیر ایئر بیس کے قریب دو میزائل گرے جس سے تین فوجی زخمی ہوئے۔ قطر نے بھی ایران کی جانب سے داغے گئے چار بیلسٹک میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
لبنان میں بھی صورتحال کشیدہ ہے جہاں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب عراق میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائل اور ڈرون تباہ کر دیے۔

موضوعات : #iranamericaattackisrealmissile
ShareSend

متعلقہ خبریں

Donald Trump exposes India's trade duplicity
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا تجارت میں دوغلا پن بے نقاب کر دیا

5 جون , 2026
Israel and Lebanon agree to ceasefire under US mediation
تازہ ترین

امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق

4 جون , 2026
Talks with Iran are going well, says Donald Trump
اہم ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

4 جون , 2026
Iranian Revolutionary Guards launch missile and drone attacks on US targets
تازہ ترین

ایرانی پاسداران انقلاب کے امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے

3 جون , 2026
Arrangements for the funeral prayer of martyred Supreme Leader of Iran, Ayatollah Ali Khamenei
تازہ ترین

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات

3 جون , 2026
US attacks military installations on Iranian island of Qeshm
اہم ترین

امریکا کے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات پر حملے

3 جون , 2026
اگلی خبر
Kohat 6 terrorists killed in CTD and police operation=

کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔