کرک(پاک ترک نیوز )کرک میں پولیس پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے ایس ایچ او داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔
ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی حدود کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔












