کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میجر وجاہت وحید کی شہادت مادرِ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے دی گئی عظیم قربانی ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کا مظہر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لازوال اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے سلیم ناصر کی 37ویں برسی
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید میجر وجاہت وحید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔







