بدھ , 22 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home پاکستان

ملک بھر میں مون سون کے چوتھے سپیل کا کل سے آغاز، سیلابی صورتحال کا خدشہ

1 سال پہلے
A A
ملک بھر میں مون سون کے چوتھے سپیل کا کل سے آغاز، سیلابی صورتحال کا خدشہ
Share on Facebookwhatsapp

لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ (پاک ترک نیوز ) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل کل شروع ہونے جا رہا ہے جس کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور آندھی کا امکان ہے۔
پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں آج بھی بارش کی توقع ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے اور درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جبکہ چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
کالاباغ کے مقام پر دریائے سندھ کا پانی قریبی علاقوں کمر مشانی، مدت والا، چھینہ پوڑا، کچہ گجرات اور ڈھینگانہ میں داخل ہو چکا ہے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں، ریسکیو حکام نے اب تک 223 افراد اور 162 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، جناح بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 96 ہزار 629 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 79 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد میں موسم ابر آلود ہے اور آج ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ جنوب مغرب سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، ہری پور، کوہستان، تورغر اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز کاکول میں 14 ملی میٹر اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ میں سب سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری جبکہ کالام میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے، بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، ژوب، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، آواران اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سبی اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری، نوکنڈی میں 46 ڈگری، چمن میں 36 ڈگری، گوادر و جیوانی میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں مختلف حادثات میں 123 افراد جاں بحق، 462 زخمی ہوئے اور 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا، اموات کی وجوہات میں آسمانی بجلی گرنا، کرنٹ لگنا، نہاتے ہوئے ڈوبنا اور مخدوش مکانات گرنا شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور خطرناک مقامات کے قریب نہ جائیں، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کریں۔

موضوعات : #karachi#pdma#weatherislamabadlahorerain
ShareSend

متعلقہ خبریں

We will not allow anyone to destroy peace in Balochistan Prime Minister
تازہ ترین

کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

22 جولائی , 2026
18 people killed in accidents during rains in Khyber Pakhtunkhwa
پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات،18افراد جاں بحق

22 جولائی , 2026
بارش کا پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے ،وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان

بارش کا پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے ،وزیراعلیٰ پنجاب

21 جولائی , 2026
Jamaat-e-Islami announces nationwide protest for August 7.
تازہ ترین

جماعت اسلامی کا سات اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

21 جولائی , 2026
Karachi 2 people die, 4 others remain in critical condition after generator smoke fills house
تازہ ترین

کراچی ،گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنےسے 2افراد جاں بحق ،4کی حالت غیر

21 جولائی , 2026
AC cooling or disease trap
تازہ ترین

اے سی کی ٹھنڈک یا بیماریوں کا جال؟

20 جولائی , 2026
اگلی خبر
پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

یہ بھی پڑھیں

China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 جولائی , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 جولائی , 2026
کشمیر کا فیصلہ پنجاب اور سندھ کی بجائے کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

کشمیر کا فیصلہ پنجاب اور سندھ کی بجائے کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

22 جولائی , 2026
فرانس میں 15سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

فرانس میں 15سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

22 جولائی , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

22 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English