اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) اسلام آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے ضلعکچہری میں عدالتی کارروائی متاثر ہو گئی۔، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آن لائن عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔پولیس کی دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث ملزمان کو آن لائن پیش کیا جانا تھا۔












