منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ،انصاف کا نظام مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

3 مہینے پہلے
A A
قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ،انصاف کا نظام مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا 60واں اجلاس ہوا جس میں لاہور، پشاور، سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے نمائندہ ججز نے شرکت کی

اجلاس میں کمیٹی نے ادارہ جاتی استعدادِ کار، انصاف تک رسائی اور مؤثر نظامِ فراہمیٔ انصاف مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکریٹری قانون نے بریفنگ میں کہا حکومت نے لاپتہ افراد کے مقدمات کے لیے علیحدہ کمیشن قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے،مجوزہ کمیشن جسٹس ریٹائرڈ منظور احمد ملک اور چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس محترمہ رابعہ جویری آغا پر مشتمل ہوگا۔

سیکٹری قانون نے کہا مجوزہ کمیشن گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں میں عدالت کے سامنے پیش کرنے سے متعلق قانونی تقاضوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گا،کمیٹی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومتی اقدامات کو سراہا۔کمیٹی نے مجوزہ کمیشن کے قواعدِ کار آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلعی عدالتوں نے یکم ستمبر 2025 سے 31 مئی 2026 تک ترجیحی نوعیت کے 13 لاکھ 19 ہزار 390 مقدمات نمٹا دیئے۔لاہور ہائی کورٹ کے ماتحت ضلعی عدالتوں نے سب سے زیادہ 10 لاکھ 65 ہزار 375 مقدمات نمٹائے

پشاور ہائیکورٹ پشاور ہائی کورٹ کے ماتحت ضلعی عدالتوں نے ایک لاکھ 23 ہزار 51 مقدمات نمٹائے،ہائی کورٹ آف سندھ کے ماتحت ضلعی عدالتوں نے 87 ہزار 219 مقدمات نمٹائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ماتحت ضلعی عدالتوں نے 27 ہزار 465 مقدمات نمٹائے۔ہائی کورٹ آف بلوچستان کے ماتحت ضلعی عدالتوں نے 16 ہزار 280 مقدمات نمٹائے

اجلاس میں بینکنگ کورٹس کے ججوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بینکنگ کورٹس کو حکمِ امتناع سے متعلق قانونی دفعات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،غیر سنجیدہ مقدمہ بازی روکنے کے لیے اخراجات سے متعلق قانونی دفعات کے مؤثر اطلاق پر زور دیا گیا

کمیٹی نے ضلعی عدلیہ میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کرنے کی منظوری دے دی،ضلعی عدلیہ تین ہفتہ وار تعطیلات کی پالیسی سے قبل موجودہ شیڈول کے مطابق کام کر سکے گی۔کمیٹی نے ہائی کورٹس کو وسائل کے مؤثر استعمال اور توانائی بچت کے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

موضوعات : Committeejustice systemNational Judicial Policy
ShareSend

متعلقہ خبریں

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی
پاکستان

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026
انصاف میں احتساب کو یقینی بنایاجارہاہے،چیف جسٹس
اہم ترین 3

انصاف میں احتساب کو یقینی بنایاجارہاہے،چیف جسٹس

2 جولائی , 2026
اگلی خبر
بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

یہ بھی پڑھیں

فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے ،وفاقی وزیر مصدق ملک

فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے ،وفاقی وزیر مصدق ملک

15 ستمبر , 2026
اگست میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی، عوام کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملا: اویس لغاری

اگست میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی، عوام کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملا: اویس لغاری

15 ستمبر , 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
What is happening in the universe Secrets revealed in 16 stunning space images from NASA.

کائنات میں کیا ہو رہا ہے؟ ناسا کی خلا کی 16 حیران کن تصاویر میں راز آشکار

15 ستمبر , 2026
Restrictions on greenhouse gases emitted from coal and gas-fired power plants in the US are lifted

امریکا میں کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے خارج گرین ہاؤس گیسز پر پابندیاں ختم

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔