کراچی (پاک ترک نیوز )نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے وفد کی راجہ ہاوس آمد ہوئی ہے ،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے جی ڈی اے سربراہ پیر پگاڑاسے ملاقات کی اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا
وفد میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،محمد علی درانی ،مولوی محمود،بیرسٹر سیف سمیت دیگر رہنما شریک تھے
وفد نے پیر پگارا کو ملک میں دوتین سال قومی حکومت قائم کرنے کی تجویز دے دی ،وفد نے کہا تمام اہم ملکی مسائل کاحل علاقائی نمائندگی کوپس پردہ رکھ قومی مفادمیں نکالاجائے۔مضبوط اپوزیشن اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔پیرپگارہ کواپناکرداراداکرنےکی اپیل کی گئی۔
پیر پگارا نے کہا مولانافضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں موثراتحاد قائم کرنےپرمتفق ہیں۔کوئی ایک یادوجماعتیں ملکی مسائل کاحل نہیں نکال سکتی۔پیر پگاڑا اور وفد کے درمیان باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا






