اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، جاپانی وزیراعظم نےجنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔اور امن قائم کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا،وزیرِ اعظم نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا،کہا امریکا اور ایران کے وفود کے اسلام آباد میں ہونے والے تفصیلی مذاکرات پر شکر گزار ہیں ،پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جسے جاپانی وزیرِ اعظم نے بھی سراہا۔












