منگل , 1 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

چین اور امریکا دونوں میں سے کسی کے بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اسحاق ڈار

1 سال پہلے
A A
چین اور امریکا دونوں میں سے کسی کے بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اسحاق ڈار
Share on Facebookwhatsapp

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور امریکا دونوں سے اچھے تعلقات رکھتا ہے، کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، بھارت سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے نیویارک میں پاکستانی کمیوٹنی سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو صرف بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، فلسطین اور کشمیر دیرینہ تنازعات ہیں، ان کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ او آئی سی دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے، اس کا کردار اب علامتی نہیں بلکہ فیصلہ کن ہونا چاہیے، 2 ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے، فلسطینیوں کے لیے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی ہونی چاہیے۔
ان کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے امن چاہتا ہے، دعوت ملے تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، کشمیر کے مسئلے کا حل خطے میں ترقی، سیاحت اور سرمایہ کاری کا دروازہ کھول سکتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سلامتی کونسل میں متفقہ قرارداد 2788 پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، امریکہ ثالثی کرے تو پاکستان تیار ہے، لیکن بھارت کی رضامندی ضروری ہے، پاکستان چین اور امریکہ دونوں سے اچھے تعلقات رکھتا ہے، کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ نے اگر کشمیر پر عملی کردار ادا کیا تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، صدر ٹرمپ کا دورہ پاکستان خوش آئند ہوگا، رسمی اعلان دونوں ملک ایک ساتھ کریں گے،
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے لشکرِ طیبہ کو پہلے ہی ختم کر دیا، TRF کے خلاف شواہد امریکہ نے فراہم نہیں کیے، پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار، 80 ہزار جانیں اور 152 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، جلد ایرانی صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے، دونوں وزرائے خارجہ رابطے میں ہیں،پاکستان اور عرب دنیا کے تعلقات تاریخی، مضبوط اور ہر شعبے میں گہرے ہیں
اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بھارت سے مسلسل منفی بیانات سامنے آرہے ہیں، خطے کے تمام ممالک سے امن چاہتے ہیں، جن ممالک نے فلسطین کو تسلیم نہیں کیا انہیں اقدام اٹھانا ہوگا۔

موضوعات : americablockchinagazapaksitanptnurduununitednations
ShareSend

متعلقہ خبریں

US airstrike on Iran's Larak Island; Tehran launches retaliatory action in Jordan.
تازہ ترین

امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ، تہران کی اردن میں جوابی کارروائی

31 اگست , 2026
Donald Trump shared an AI-generated video of an attack on Iran.
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

31 اگست , 2026
چین کے 2 سینئر جنرلز برطرف
تازہ ترین

چین کے 2 سینئر جنرلز برطرف

30 اگست , 2026
Uganda to send 1,200 troops for the international stabilization force in Gaza.
تازہ ترین

غزہ میں عالمی استحکامی فورس، یوگنڈا ایک ہزار 200 فوجی بھیجے گا

29 اگست , 2026
Shanghai Cooperation Organization Summit Xi Jinping, Modi, and Putin to share the same table.
تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، شی جن پنگ، مودی اور پیوٹن ایک میز پر ہوں گے

29 اگست , 2026
US Defense Secretary's decision to halt the promotion of four military officers.
تازہ ترین

امریکی وزیر دفاع کا 4 فوجی افسران کی ترقی روکنے کا فیصلہ

29 اگست , 2026
اگلی خبر
وزیراعظم کی اربعین پر زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظام کی ہدایت

وزیراعظم کی اربعین پر زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظام کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

31 اگست , 2026
جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب

جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب

31 اگست , 2026
منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

31 اگست , 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی

مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی

31 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Iranian President in Kyrgyzstan.

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان میں ایرانی صدر سے ملاقات

31 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔