اسلام آباد (پاک ترک نیوز )حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کا رابطہ ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق حکومتی اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی ،میٹنگ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک سے شرکت کی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ،پی پی رہنماؤں میں شیری رحمان اور نوید قمر اور حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے میٹنگ میں موجود تھے
پی پی نے پی ایس ڈی پی فنڈز سے متعلق اپنے تحفظات حکومتی رہنماؤں کے سامنے رکھے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور احسن اقبال نے پی پی رہنماؤں کے ترقیاتی فنڈز ست متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی












