اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عطیات کا عالمی دن، وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل

1 سال پہلے
A A
عطیات کا عالمی دن، وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج کے دن معاشرتی فلاح و بہبود، امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی قوم بلا رنگ و نسل، بلا تعصب دوسروں کی بے لوث مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، یہ جذبۂ خدمت نہ صرف ہماری سماجی و معاشرتی اقدار کا حصہ ہے بلکہ اسلامی تعلیمات اور ہماری تہذیب کی بھی روشن علامت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے رضاکار اور خدمت گزار افراد نے ہر مشکل وقت (قدرتی آفات، حادثات، جنگ یا ایمرجنسی حالات) میں اپنے اہل وطن کی عملی اور مالی مدد کرکے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام کی فلاحی کاموں اور عطیات میں شرکت کی بدولت پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جو سب سے زیادہ عطیات دینے والے ہیں۔
انہوں نے مخیر حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مفت علاج، دسترخوان، ایمبولینس سروسز جیسے بے شمار فلاحی منصوبے ان کی عطیات کی بدولت کامیابی سے جاری ہیں، جو معاشرتی فلاح کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا ہمیں فخر ہے کہ ہمارے معاشرے میں بےلوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عوام، تنظیمیں اور ادارے اس جذبے کو مزید مضبوط کریں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جو رواداری، ایثار اور خدمتِ خلق پر مبنی ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر باہمی رواداری، امداد و عطیات کے اس سماجی جذبے نے اور بھی اہمیت اختیار کر لی ہے، حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ آبادی کے مال و مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ آبادی اشیائے خور و نوش، چھت اور صحت کی سہولیات کے منتظر ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج سب مل کر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عطیات کے عالمی دن پر آج میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں میں اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہوں، باہمی رواداری اور مدد کے جذبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی، باوقار اور مضبوط مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔

موضوعات : floodislamabadprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
Plan to set up 70 fast-charging stations for electric vehicles in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں 70 برقی گاڑیوں کے تیز رفتار چارجنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
ADB Vice President meets the Prime Minister.
تازہ ترین

وزیراعظم سے اے ڈی بی کے نائب صدر کی ملاقات

4 ستمبر , 2026
پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان

پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات

3 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔