کولمبو ( پاک ترک نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
تفصیلات کےم طابق گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کی تلاش میں سرگرداں ہیں، انہیں کینگرو ٹیم کو مات دینے کا مشکل ترین چیلنج درپیش ہے۔
کولمبو کی کنڈیشنز سے آگاہی پاکستان ٹیم کے لیے پلس پوائنٹ ثابت ہوسکتی ہے۔گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران پلیئرز کی توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہیں۔
دوسری جانب بہترین فارم کی حامل کینگرو سائیڈ کی نگاہیں قیمتی پوائنٹس پر مرکوز ہیں۔












