لاہور( پاک ترک نیوز) کیا آپ کو شک ہے کہ کسی نے آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کر دیا ہے؟ کیا آپ کے بھیجے گئے میسجز پر صرف ایک ہی چیک آتا ہے یا اچانک کسی کی پروفائل تصویر اور لاسٹ سین غائب ہو گیا ہے؟
اگر ایسا ہے تو اب اندازوں کی ضرورت نہیں، کیونکہ واٹس ایپ کا ایک دلچسپ فیچر ممکنہ طور پر یہ جاننے میں مدد دے سکتا ہے کہ آپ بلاک ہوئے ہیں یا نہیں۔
ماضی میں صارفین سنگل چیک، پروفائل تصویر کے غائب ہونے یا لاسٹ سین نہ دکھائی دینے جیسی علامات سے صرف اندازہ لگاتے تھے، لیکن ان نشانیوں کی دیگر وجوہات بھی ہو سکتی تھیں، جیسے پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی۔
یہ بھی پڑھیں: 500سال کا کام صرف ایک دن میں امریکا کا سپر کمپیوٹر تیار
اب رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے "انکرپشن ویریفکیشن” سسٹم سے اس حوالے سے ایک اہم اشارہ مل سکتا ہے۔ طریقہ کار نہایت آسان ہے۔ جس شخص کے بارے میں آپ کو شک ہو، اس کی چیٹ کھولیں، اوپر موجود نام پر ٹیپ کریں اور پھر "Encryption” کے آپشن پر جائیں۔
عام حالات میں واٹس ایپ فوراً تصدیق کر دیتا ہے کہ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے۔ تاہم اگر ویریفکیشن کا عمل مکمل نہ ہو یا ایپ متبادل طریقے تجویز کرنے لگے تو یہ ممکنہ طور پر بلاک کیے جانے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عمل کے دوران سامنے والے شخص کو کسی قسم کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوتا، یعنی آپ خاموشی سے صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں۔






