کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی طرف سے نو جولائی کو فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم عاطف زمان جیل میں ہے، شریک ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عادل زمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو عاطف زمان ،عادل زمان نے نوجولائی دو ہزار انیس کو قتل کیا تھا۔






