کوئٹہ (پاک ترک نیوز )پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے ،سکیورٹی فورسز کی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکی ان کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں،سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجی دہشتگردوں کی دشوارگزار علاقوں میں کمین گاہوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا،
یہ بھی پڑھیں : سابق افغان آرمی چیف کی طالبان کی پاکستان میں دہشت گردی کی تصدیق
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد91 ہوگئی ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور129 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔












