اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ۔
پنجاب سے سندھ تک شدید گرمی کا قہر ۔ کئی شہروں میں پارہ خطرناک حد تک بلند ہو گیا ،شدید گرمی سے عوام بے حال ہو گئے ، ،گوجرانوالہ کا پارہ تینتالیس۔
لاڑکانہ کا 42،ڈیرہ غازی خان ،بہاولنگر ،دادو کا 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور کا درجہ حرارت 41ڈگری ہو گیا ،گرمی کی شدت 45ڈگری محسوس کی جا رہی ہے۔
این ڈی ایم اے نے 26مئی تک شدید گرمی کا الرٹ کر ادی ،گرمی کا ڈبل اٹیک ، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔







