لاہور ( پاک ترک نیوز) خلیج کے کئی ممالک جنگ کی لپیٹ میں آ گئے ۔ایران ،امریکہ اوراسرائیل کے حملوں میں تیزی آ گئی ۔سعودی عرب میں بھی حملے ہونے لگے ۔ ریاض میں امریکی سفارتخانے سے دو ڈرونز ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔۔ایران نے بحرین ،عراق ،امارات ،کویت میں بھی امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے دبئی میں چالیس امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔۔ایران کے اسرائیل میں بھی حملے تیز ہو گئے ،تل ابیب ،حیفا اور مشرقی بیت المقدس میں میزائل فائر کیے گئے ۔۔ اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ،دوسری طرف امریکہ اور ایران نے بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ،ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی تہران میں اپنے مرکزی دفتر پر حملے کی تصدیق کر دی ہے
،،،ادھر امریکہ نے جنگ میں چھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہناہے ایرانی حملے میں لاپتہ ہونے والے دو فوجیوں کی لاشیں مل گئیں۔
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے خلیج عمان میں ایران کے تمام بحری جہاز تباہ کر دیئے ،اب ایران کے پاس کوئی بحری جہاز نہیں ہے ۔۔۔ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز سے گزرنے پر غیر ملکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔












