اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام امیر قطر کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔،وزیراعظم نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا امیر قطر کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم نے قطر کی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم قطر نے کہا کہ قطر مشرق وسطیٰ میں امن سلامتی اور استحکام کےلیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔












