اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ،ترک وزیر خارجہ نے حالیہ جنگ بندی کو یقینی بنانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ،دونوں جانب سے مسلسل رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
پاک ترک وزرائے خارجہ نے کہا توقع ہے جنگ بندی خطے میں ام اور استحکام کے لیے راہ ہموار کرے گی،دونوں ممالک نے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔












